لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) بہاولپور طارق محمود بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، انہیں فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، کمشنر بہاولپور ڈویژن مس مسرت جبیں کو ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ اس کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی مس کوثر خان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا اور انہیں بھی فوری طور پر ایس اینڈ جی اے دی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ ) ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ عبدالرئوف مہر کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی تعینات کر دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔




