میٹروبس روٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک بہائو مسلسل جاری رہے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد میں میٹروبس سروس کے میگاپراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے پی ایم یو کے ڈپٹی ڈائریکٹر دلشاد احمد کے ہمراہ اورنج لائن میٹرو روٹ کی انسپکشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس کے روٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے بہائو کو مسلسل رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح ہے۔ سی ٹی او نے پی ایم یو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو یقین دلایا کہ میٹروبس روٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے ٹریفک کے متبادل راستے اور ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں تاکہ ٹریفک کے بہائو کو مسلسل رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں