لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے تین سے چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پنجاب میں تین یا چار مہینوں میں بلدیاتی الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔ وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کا لکھ کر بھیج دیا گیا ہے، صوبائی حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں، جیسے ہی الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلے گا، الیکشن کروا دیئے جائیں گے۔




