پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت کو 546ارب فراہم کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو 546 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے رقم صوبائی بجٹ میں مختص کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فنڈز وفاق کو مختلف ترقیاتی اور حکومتی منصوبوں کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دیگر صوبے بھی وفاقی حکومت کو مالی حصہ فراہم کریں گے۔یہ رقم نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت دی جائے گی، جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا نظام طے کیا جاتا ہے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے اس مد میں رقم پہلے ہی اپنے بجٹ میں شامل کر لی ہیتاکہ طے شدہ مالی ذمہ داری پوری کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں