لاہور ( بیو رو چیف )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن”ڈیجیٹل پنجاب”کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں عالمی کامیابی حاصل کرلی۔ عالمی سطح پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو اے آئی مینجمنٹ سسٹم میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر سرٹیفائڈ ادارہ قرار دے دیا گیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن حاصل کر لی۔ سیف سٹی جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے چند نمایاں پبلک سیکٹر اداروں میں شامل ہو گئی جنہوں نے یہ عالمی سنگ میل حاصل کیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی نے بیرونی کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنا مکمل ان ہاس آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم تیار کیا، سیف سٹی کے 12 ان ہاؤس تیار کردہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز عالمی اے آئی لائف سائیکل معیار پر پورا اتر گئے۔ سیف سٹی کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز کے ڈویلپر، انٹیگریٹر اور موثر استعمال میں عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے اے آئی سسٹمز صوبہ بھر میں 24 ہزار سے زائد کیمروں کے نیٹ ورک سے منسلک ہیں، عالمی ادارے SGS کے بین الاقوامی ماہرین نے متعدد مرتبہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز، آپریشنل یونٹس اور اے آئی انفراسٹرکچر کا تفصیلی آڈٹ کیا۔ بین الاقوامی ماہرین نے آڈٹ کے دوران سیف سٹی کے اے آئی سسٹمز، گورننس اور آپریشنل میکنزم کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔ سیف سٹی کے سمارٹ ویژن اے آئی سسٹم، فیشل ریکگنیشن، اے این پی آر، انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ، کرائم اینالیٹکس اور اے آئی بیسڈ گورننس مانیٹرنگ کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی پاکستان کے پبلک سیکٹر کا واحد ادارہ بن گیا جس کے پاس ISO 27001 اور ISO 42001 دونوں عالمی سرٹیفیکیشنز موجود ہیں،پنجاب پولیس دنیا کے ان چند پولیسنگ اداروں میں شامل ہو گئی جنہوں نے اے آئی گورننس میں یہ بین الاقوامی سنگِ میل حاصل کیا۔ سیف سٹی کی کامیابی پاکستان، پنجاب پولیس اور جدید اسمارٹ پولیسنگ کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سنگ میل ہے۔




