چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا مضر صحت ممنوع اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ڈہٹی ڈائریکٹر اپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم رضا کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نیشہر کے علاقوں میں مختلف دکانوں کی انسپکشن کی جس کے دوران بڑی مقدار میں ممنوعہ 12 کلو گرام چائنیز سالٹ برآمد کر کے موقع پر تلف کرا دیا۔دکانداروں کے خلاف قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت 68000روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص حالات پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ عوام خوراک میں ملاوٹ سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے 1223 پر رابطہ کریں۔




