پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں میں خوراک کے ضوابط میں ترامیم

لاہور (بیوروچیف) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طلبہ کی ذہنی و جسمانی صحت اور بہتر نشوونما کیلئے تعلیمی اداروں میں خوراک کے معیار سے متعلق ضوابط میں ترمیم کر دی۔ترمیم شدہ ضوابط پنجاب گزٹ میں شائع کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس، مصنوعی مشروبات سمیت متعدد غیر صحت بخش اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق چائنہ نمک سے تیار کردہ مصنوعات، کاٹن کینڈی، گولا گنڈا، آئس لولیز، تمباکو اور ویپس کو بھی تعلیمی اداروں میں ممنوعہ قرار دیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد طلبہ کو غیر معیاری اور کم غذائیت والی خوراک سے محفوظ رکھنا اور صحت بخش غذا کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں خوراک کی درجہ بندی کیلئے گرین، ییلو اور ریڈ کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں، گرین کیٹیگری میں غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک شامل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں