پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹوبہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں 220 سے زائد پوائنٹس کی چیکنگ کی، جس کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر 30 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، ناقص آئل اور ممنوعہ اشیاکو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔مزید 83 پوائنٹس کو بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ کئی مقامات پر فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھے، جبکہ صفائی کی صورتحال بھی انتہائی خراب پائی گئی۔ اسٹوریج ایریاز میں کیڑے اور مکھیوں کی موجودگی کی شکایات بھی سامنے آئیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ناقص اور غیر معیاری اشیاخوردونوش کا استعمال عوام کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رمضان المبارک میں مسلسل چیکنگ کے لیے ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کر رہی ہیں، تاکہ سحر و افطار کے اوقات میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق نہ صرف سحر و افطار پوائنٹس بلکہ مشروبات، بیسن، مصالحہ جات، سموسہ، رول پٹی، کیچپ، میونیز اور پکوڑیاں بنانے والے یونٹس کی بھی سخت نگرانی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں