چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ شہر بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی تابڑ توڑ کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔مستقبل کے معماروں سکولز اور کالجز میں پڑھنے والے بچوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے انسپکشنز کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔اسی تناظر میں معروف سکول کی کینٹین کا معائنہ کیا گیااور دور ان چیکنگ صفائی کی ابتر صورت حال پائی گئی۔فریزر سے 30لیٹر پانی کی ایکسپائرڈ بوتلیں برآمد ہونے پرفوڈ سیفٹی ٹیم نے فورا ایکشن لیتے ہوئے کنٹین کو سیل کردیا اور ایکسپائرڈ اشیا موقع پر تلف کراد یں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ڈرائی فروٹ شاپ اور سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو بھی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔دوران معائنہ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔




