پنجاب میں درجہ حرارت میں کمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آبادسمیت پنجاب خشک اور قدرے سرد موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں، دن کی نسبت راتیں زیادہ ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں البتہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں