پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق اب تک 44ہزار 603کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 233 گندم خریداری مراکز پر رجسٹریشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو 6ارب روپے کا باردانہ مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ کسان اپنے قریبی مراکز پر جا کر شناختی کارڈ اور بینک اکانٹ نمبر کے ساتھ کوائف جمع کرا کر مفت باردانہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق چھوٹے کسانوں سے گندم کی خریداری کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ اتوار اور دیگر تعطیلات کے دن بھی خریداری کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ خریدی گئی گندم کی رقم 72گھنٹوں کے اندر براہ راست کسانوں کے بینک اکائونٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔حکومت نے خریداری مراکز پر شکایات کے ازالے کے لیے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کی موجودگی بھی یقینی بنا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں