لاہور (بیوروچیف) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کی جانب سے ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت مثالی گائوں منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران نئے مالی سال میں منصوبے کے لیے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذیشان رفیق نے بتایا کہ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 485 دیہات کو مثالی گائوں بنایا جا رہا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 40 لاکھ افراد کو جدید میونسپل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دسمبر 2026 تک پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔وزیر بلدیات کے مطابق بہاولپور ڈویژن کے 48، گوجرانوالہ کے 55، ملتان کے 63، ڈی جی خان کے 39، سرگودھا کے 41، ساہیوال کے 44، گجرات کے 51، لاہور ڈویژن کے 50، راولپنڈی کے 58 اور فیصل آباد کے 36 دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر مثالی گائوں کی تمام گلیاں پختہ کی جائیں گی، روایتی چھپڑ بحال کیے جائیں گے ۔




