پنجاب کابجٹ16جون کوپیش کرنے کی منظوری

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ16جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ اجلاس کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16جون کو طلب کرنے کے لیے محکمہ قانون کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔سرکاری طریقہ کار کے تحت محکمہ قانون اب گورنر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سفارشات اور سمری ارسال کرے گا، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔بجٹ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے حکومتی مالی ترجیحات، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جانے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سرجری کے بعد مریم نواز مکمل طور پر روبہ صحت ہیں اور پیر سے دوبارہ وزیراعلیٰ آفس میں اپنی سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ سوموار سے وزیراعلیٰ آفس آکر معمول کے مطابق تمام سرکاری امور انجام دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے حکومتی معاملات کی نگرانی اور اہم اجلاسوں میں بھی وہ خود شریک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں