پنجاب کے سکولوں کو92کروڑ نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے تمام سکولوں کو 92 کروڑ روپے نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ سکولوں کو بجلی بلز، تعمیر و مرمت اور پرائیویٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیکی کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے لاہور شہر کے تمام سکولوں کو بھی یہ بجٹ جاری کردیا ہے۔ سکولوں میں روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے نان سیلری بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے بجٹ محکمہ تعلیم کے اکائونٹ میں آن لائن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں