پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند’ معمولات متاثر

فیصل آباد/لاہور (سٹاف رپورٹر’بیوروچیف) فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا’ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم2لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3،درخانہ سے فیض پور، ایم 4شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم 11، لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک دھند کے سبب بند کی گئی ہے۔ملتان سکھر ایم فائیو پر بھی ٹریفک معطل ہے، اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے امکان کا این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں شدید دھند متوقع ہے۔بالائی سندھ کے علاقوں بالخصوص سکھر کے اطراف دھند کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں