پنجاب یونیورسٹی میں آئندہ بجٹ کی تیاریاں جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب یونیورسٹی میں آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، جسکے تحت طلبا و طالبات کو مجموعی طور پر 11ارب 41کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ سبسڈی دو ذرائع سے فراہم کی جائے گی، جس میں یونیورسٹی اپنے داخلی وسائل سے 7ارب 88 کروڑ روپے جبکہ حکومتی گرانٹس کے ذریعے 3ارب 53 کروڑ روپے کی سبسڈی شامل ہوگی۔حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہر طالبعلم پر اوسطا 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافی خرچ کیے جائیں گے، جبکہ سرکاری گرانٹس کی مد میں فی طالبعلم اوسط خرچ 78 ہزار 547 روپے ہوگا۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کا فیس سٹرکچر سرکاری جامعات میں سب سے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں