پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے رحجان میں اضافہ

لاہور(بیور وچیف)پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے رجحان میںاضافہ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پہلے فیز میں امسال 12 ہزار247 سے زائد داخلے ہو گئے جبکہ گزشتہ سال داخلوں کے دونوں فیزمیں کل 11 ہزار داخلے ہوئے تھے۔پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کے پہلے فیز میں ہی12,247 داخلے کر لئے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں میں اضافہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم پر امیدواروں کا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں سب سے کم فیس میں سب سے بہترین تعلیم دی جارہی ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں طلبائوطالبات کو سب سے ذیادہ سکالرشپس اور سبسڈی دی جاتی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے داخلوں کا دوسرا مرحلہ8ستمبر سے شروع ہو گا جس میں مختلف پروگرامز میں بچ جانے والی نشستوں پر داخلے دوبارہ کھولے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں