فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 51سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریو ںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو، 5 خواتین اور3لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کے طارق کی بیٹی(ع) کو اوباش ملزم حسام، بلوچنی کے علاقہ 59ر۔ب کی منیراں بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزم عامر نے ہوس کا نشانہ بنا یا، رضا آباد کے علاقہ تلیانوالہ کے رہائشی آفتاب کی اہلیہ(الف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ55گ ب کی شہباز بی بی کی جواں سالہ بیٹی(س) کو نامعلوم،روڈالہ روڈ کے علاقہ275ج ب کے رحمت علی کی اہلیہ(ز) کو ملزمان طارق وغیرہ، قصبہ تاندلیانوالہ کے لیاقت علی کی اہلیہ (گ)، ماموں کانجن کے علاقہ 546گ ب کی حلیمہ بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان شبیر وغیرہ نے اغواء کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ رحمت آباد کے اظہر کا بیٹا محمد احمد، ملت ٹائون کے علاقہ بلال ٹائون کے زبیر اسلم کا بھائی اور عزیز اورڈجکوٹ کے علاقہ262ر۔ب کی مسرت بی بی کا بیٹا علی رضا گھر سے سودا سلف لینے گھر سے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ شعیب بلال مارکیٹ میں نعیم کی دکان سے سامان چوری، سیف آباد کے ساجد سے50ہزار وفون، راجباہ روڈ پر وقاص سے 70ہزار وفون چھین لیا، رحیم ٹائون کے عابد کے گودام سے لاکھوں کی مشینری چور لے گئے، نقشبندی ٹائون کے قریب آصف رضا کے گودام سے 3لاکھ مالیت کا سوتر چور لے اڑے، ستیانہ روڈ پر فرخ ندیم سے قیمتی فون چھین لیا، کینال روڈ پررفحان ملز کے قریب ظہیر سے80ہزار و فون چھین لیا، مجاہد ہسپتال کے قریب میاں انٹرپرائزز کے گودام سے 35لاکھ مالیت کی ادویات کے کارٹن چور لے گئے، خیابان کالونی کے فرقان کے گھر سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری لے اڑے، سعید کالونی کے عاکف چوہدری کے دفتر سے بھاری مالیت کی کیبل چور لے اڑے،گٹ والا کے قریب ناصر سے18ہزار و فون، منصورآباد کے اشرف سے6ہزار و فون چھین لیا،121گ ب گوکھووال کے قریب امجد سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،علی ٹائون کے خلیل سے15ہزار و فون، 190ر۔ب کے مہران سے25ہزار، بجلی گھر سٹاپ جڑانوالہ پر بشیر سے نقدی و فون،سرفراز کالونی کی سلطانہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، فلیٹ چوک کے قریب بلال سے80ہزار اور قیمتی فون چھین لیے،253ر۔ب کے رضوان کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،59ج ب کے وقار کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری، 263ر۔ب کے سرفراز سے نقدی و فون، فاروق پارک کے عبدالناصر سے65ہزار و فون،240گ ب کے قریب ابرار سے47ہزار،235گ ب کے عرفان سے نقدی چھین لی،59گ ب کے عرفان سے سوا لاکھ، 130گ ب کے محمد حیات کے ڈیرہ سے پیٹر انجن،58گ ب کی نسرین سے پرس چھین لیا،380گ ب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے ٹرانسفارمر چوری،26گ ب کے عمر فاروق کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی بخش سے نقدی و فون چھین لیا،456گ ب کے وقاص کی حویلی سے مویشی، کلیانوالہ کے احمد یار کے ڈیرہ سے 2بکرے چوری،456گ ب کے اللہ دتہ کے گھر کا صفایا کر دیا، بلال ٹائون کے نوید سے سوا لاکھ چھین لیا، قصبہ سمندری کے شہباز علی سے20ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں سول لائن سے شہباز، مراد آباد کے ندیم اختر، ستارہ کالونی کے زبیر اسلم،190ر۔ب کے اصغر علی، ماڈل سٹی ستیانہ روڈ سے فرمان، جھنگ روڈ پر عنصر علی،263ر۔ب کے ےٰسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔




