پولیس بے بس،ڈکیتی ،چوری کی30وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں گیا، آج پھر مزید30وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، جبکہ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں، رکشہ اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق سدھار قبرستان کے قریب سلمان سے35ہزار وفون، بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک کے قریب محمد علی سے اڑھائی لاکھ وفون، جھال چوک کے قریب نذیر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 625گ ب کے آصف سے60ہزار وفون، رضا آباد شریف چوک کے قریب اعظم سے موٹرسائیکل چھین لی، قصبہ تاندلیانوالہ کے عرفان سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 426گ ب کے محمد علی سے نقدی وفون چھین لی، سیم نہر سمندری کے قریب ارسلان سے 25ہزار کا بیگ چھین لیا، 252ر۔ب کے خادم کی حویلی سے مویشی چوری، 253گ ب کے نواز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 113گ ب کے شاہ جہان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی وسامان چوری، 463گ ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی چوری، 209ر۔ب کے نصیر احمد سے 71ہزار وفون چھین لیا، لاثانی گارڈن کے احمد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 632گ ب کے وقاص کے رقبہ سے ٹیوب ویل چوری، عبداللہ گارڈن کے وقاص کے گھرسے ملازمہ لاکھوں کے زیورات لے اڑی، دھنولہ روڈ پر ظفر اقبال سے16ہزار وفون چھین لیا، 248ج ب میں خضر حیات کے گھر کا صفایا کر دیا گیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں آئسکریم چوک سے حنیف، چک جھمرہ کے اویس، چاند کالونی کے فرمان،278ر۔ب کے عامر، رضا آباد سے بہادر، جناح پارک کے زیب، تاج کالونی کے عامر، دانش فارم کے قریب رضوان، غلام محمد آباد کے عبدالرحمن، کچہری روڈ سے حنیف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں