پولیس خدمت مرکز شہریوں کو جدید اور فوری سہولیات فراہم کررہاہے

ٹوبہ ٹیک (سنگھ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کی زیر قیادت پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول کے ساتھ عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پولیس خدمت مرکز شہریوں کو جدید اور فوری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پولیس خدمت مرکز کا مقصد شہریوں کو پولیس سے متعلقہ تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے، جہاں ایف آئی آر کاپی، گمشدگی رپورٹ، کرایہ داروں کا اندراج، گاڑیوں کی تصدیق، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، جنرل ویری فکیشن سمیت14سے زائد سہولیات دستیاب ہیی: شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس موبائل خد مت مرکز بھی فعال ہے، جو دیہی علاقوں اور تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر جا کر یہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے۔: اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026کے دوران 10ہزار 208شہری پو لیس خدمت مرکز سے مستفید ہوئے۔ جن میں 3 ہزار 492افراد نے لرنر اور تجدید ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا،1ہزار 416نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، 3ہزار648نے جنرل ویری فکیشن جبکہ 879 افراد نے کرایہ دار اندراج کی سہولت حاصل کی۔ اسی طرح 126شہریوں نے ایف آئی آر کاپی، 64نے وہیکل ویری فکیشن، 193نے گمشدگی رپورٹ جبکہ دیگر 368افراد نے مختلف پولیس سہولیات سے استفادہ کیا۔ تمام شہریوں کو بروقت اور فوری خدمات فراہم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں