پولیس مقابلوں کے باوجود چور ،ڈاکو بے خوف،آج پھر39وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی39سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، کئی شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر جواں سالہ لڑکی اور نوجوان کو اغوا ء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 420گ ب کے منشا کی بیٹی(الف) کو اوباش ملزم حیدر وغیرہ اور بلوچنی کے علاقہ 97ر۔ب جوہل کے صابر کا بیٹا اویس گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش۔جبکہ سول ہسپتال کے باہر ظفر عباس سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، جھنگ روڈ لکڑ منڈی چوک کے قریب رفیق سے50ہزار و فون چھین لیے، 123ج ب سدھوپورہ کے محمد احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 7تولے زیورات، نقدی ،قیمتی سامان چور لے اڑے، چوہڑ ماجرہ کے قریب حسیب سے25ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے قریب بابر اکرام سے 35ہزار و فون چھین لیا، کینال روڈ پر علی رضا کی ورکشاپ سے جنریٹر اور قیمتی سامان چوری، کینال روڈ پر ولید سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، لاثانی پلی کے قریب شہباز سے6ہزار و فون چھین لیے، دھنولہ میں سہیل کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، 201ر۔ب کے جنید اطہر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، بھائی والا قبرستان کے قریب عبداللہ سے ایک لاکھ10ہزار وفون چھین لیا، جوہر کالونی کے قریب اعتزاز الحق کے گھر کا صفایا کر دیا،189ر۔ب کے قریب نقیب سے جھپٹا مار کر فون، نثار کالونی کے قریب عبدالوحید سے 20ہزار و فون،275 ج ب کے سجاد علی کے ڈیرہ سے4بکرے چوری، علوی پارک جڑانوالہ کے رشید کے گھر سے قیمتی سامان چوری، علوی پارک کے قریب ابرار سے لیپ ٹاپ ، فون چھین لیا،73گ ب کے نواز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری،38گ ب کے ریاست کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 561گ ب کے عمر لیاقت کی حویلی سے مویشی چوری،74ر۔ب کے قریب رضیہ بی بی کے گھر سے لاکھو ں کا سامان چوری، باہلک کے علاقہ میں احسن کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 513گ ب کے حاجی انور کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی اور214گ ب کے امجد سے موٹر سائیکل، 463گ ب کے یاسر سے سوا لاکھ، حشمت پورہ کے قریب ذوالفقار سے 45سو و فون، 228گ ب کے شیر محمد سے50ہزار وفون، 461گ ب کے معشوق علی کے بھٹہ سے سولر سسٹم چور لے اڑے دیگر وارداتو ںمیں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے،علاوہ ازیں سول ہسپتال سے اشرف انجم، 204چک روڈ سے نعیم، 51گ ب کے فیصل، رفاہ یونیورسٹی سے غلام عباس، ڈی ٹائپ کالونی سے حنیف اور دیگر موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں