لاہور (بیوروچیف) لاہور پولیس میں اولیو گرین یونیفارم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔ایس پی ہیڈکوارٹرز نے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں وردی گودام کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، آر آئی لائن، لائن افسر، انچارج وردی گودام اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس افسران، جوانوں اور خواتین پولیس اہلکاروں میں نئی یونیفارم کی تقسیم کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔، 19 اور 20 اگست کو پولیس لائنز وردی گودام سے یونیفارم فراہم کی جائے گی۔سول لائنز ڈویژن کی نفری میں 21 اور 22 اگست، ماڈل ٹان ڈویژن میں 24 اگست، اقبال ٹان ڈویژن میں 26 اور 27 اگست، جبکہ صدر ڈویژن کی نفری میں 28 اور 29 اگست کو یونیفارم تقسیم کی جائے گی۔




