پولیس ناکام،وارداتیں عام،56وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ آج پھر مزید 56وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے نذیر حسین کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، ملت ٹائو ن کے اشرف کی بیٹی (ح) کو نامعلوم، جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کالونی کے شاہد کی بیٹی (س)، گلبرگ کے علاقہ ماڈل ٹائون کے بوٹا کی بیٹی (ن) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 70ج ب کے وارث کی بیٹی (الف) کو ملزم شاہد وغیرہ، ایئر پور ٹ کے علاقہ سدھار کے یاور عباس کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، سدھار کے علاقہ 111گ ب کی سکینہ بی بی کی بیٹی (غ) کو ملزمان ساجد وغیرہ،380گ ب کے ناصر کی بھتیجی (ش) کو نامعلوم اور119ج ب کی یاسمین کا شوہر گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ایف آئی سی کے باہر ندیم سے فون، عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک میں مشتاق سے نقدی چھین لی، نڑ والا روڈ پر سہیل صفدر سے نقدی وفون، پیپلز کالونی میں شمیم اختر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، خیابان کالونی میں رمیض کی دکان سے سامان چوری، نعمت کالونی میں نصیر احمد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، گٹ والا انڈر پاس کے قریب عمر فیصل سے 5ہزار وفون، نعمت کالونی کی عنیزہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، مانانوالہ کے قیصر عباس سے 10ہزار’ لیپ ٹاپ وفون، سٹی ہائوسنگ کے شکیل کے گھر سے 10تولے زیورات، نقدی وفون، نلکہ کوہالہ چوک میں بلال خان سے نقدی وفون، ملت ٹائون کے حسن الیکٹرک سٹور سے بھاری مالیت کا سامان چوری، محمدی چوک میں شمائلہ بی بی سے فون چھین لیے، غازی آباد کے رحمان علی کے گھر سے بکرا چوری، 202ر۔ب کی آمنہ بی بی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ابراہیم ٹائون کے جاوید اقبال سے 20ہزار وفون، شمس آباد کے قریب وحید کی اہلیہ سے زیورات، نقدی چھین لی، 147ر۔ب کے عاقب کے گھر سے 2بکرے چوری، 135ر۔ب کے عبداللہ کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عبداللہ کالونی کے طاہر شاہ سے نقدی وفون، سندھو ٹائون میں آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 55گ ب کے اشفاق کی حویلی سے بکرے چوری، 36ج ب کے عبدالستار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، 245ر۔ب کے سرفراز کا گھر لوٹ لیا، 81گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، عبداللہ سٹی کے ناصر کے گھر سے 25لاکھ کے زیورات، نقدی، سامان چوری، 209ر۔ب کے مسلم خان سے 15ہزار وفون، یوسف ٹائون کے نورالدین سے16ہزار وفون، 87گ ب کے جاوید کے ڈیرہ سے سو لر پلیٹس چوری، 265ر۔ب کے وحید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، کچہری روڈ جڑانوالہ کے قریب آصف سے 20ہزار وفون، 423گ ب کے وقار سے 32ہزار وفون چھین لیا، 109ر۔ب کے وسیم سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 101گ ب کے آکاش کی حویلی سے مویشی چوری، گڑھ کے اسحاق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، قصبہ گڑھ کے عبداللطیف کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس انورٹر چوری، 455گ ب کے اسحاق کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 501گ ب کے اقبال کے گھر سے 15تولے چاندی اور نقدی چوری، 193گ ب کے حسنین ارشد سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، 228گ ب کے یوسف سے 87ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے خرم شہزاد، سوساں روڈ پر فاروق، مدینہ ٹائون کے عرفان، خضراء موڑ سے محمد علی، الٰہی آباد سے ےٰسین، 275ج ب کے انیس احمد، 66ج ب کے جمشید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں