ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموں کانجن میں بجلی چوری کے ملزم کی گرفتاری کے دوران ملزم اور اسکے رشتہ داروں کا پولیس پارٹی پر حملہ’ پولیس پارٹی کو گھیرے میں لیکر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،وردی پھاڑ دی،موبائل بھی چھین لیا۔ 41مردو خواتین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کا مقدمہ درج۔ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کا اے ایس آئی نفری کے ہمراہ چک502گ ب میں بجلی چوری کے ملزم سکندر ولد نوراحمد بگدار کو پکڑنے کے لئے گیا جہاں ملزم کو گھر کے باہر سے قابو کرلیا اسی اثنا میں ملزم نے مذاحمت کرتے ہوئے ہال بو بو شروع کر دی۔ جس پر ملزم کے 41ساتھی مرد و خواتین آگئے جنہوں نے ملزم کو پولیس پارٹی سے زبردستی چھڑا لیا اور کانسٹیبل زکریا کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کردیا جس سے اسکی وردی پھٹ گئی۔ ڈنڈے سوٹوں سے کانسٹیبل غلام فرید بھی زخمی ہو گیا ملزمان نے اے ایس آئی احمد علی کا 45ہزار مالیت کا موبائل فون بھی چھین لیا۔




