پولیس کی حراست سے دو ڈاکوئو ں کو چھڑا لیا گیا

ساہیوال( بیورو چیف ) نواحی چک 95 بارہ ایل میں پولیس شاہ کوٹ کی حراست سے دو ڈاکوؤں کو چھڑا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس شاہ کوٹ کے ا ے ایس آئی محمد مقصود نے پولیس کی ٹیم کے ہمراہ عید کی صبح تین بجے چھاپہ مار کر اسی چک سے مقدمہ نمبر/26 250 بجرم 392 ،ڈکیتی کے دو ملزموں عدنان اور عمر جٹ کو گرفتار کر لیا ملزموں کی گرفتاری کے بعد ورثا ء نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور سرکاری گاڑی نمبر 751 جی اے اے پر حملہ کر کے خواتین اور دیگر افراد نے ڈنڈو ںسوٹوں سے پولیس ملازمین کی ٹھکائی کی اور دونوں ڈاکو ؤ ں کو چھڑا لیا پولیس نے مزید نفری منگو اکر صورتحال پر کنٹرول کیا، چار خواتین بشیراں ،مقدس ماںبیٹی ،گڈو، شاہدہ اور دیگر ملزموں عدنان ،عمر جٹ ،بشارت ،شاہد اور شانی سمیت 10 ملزموںکو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے اے ایس آئی محمد مقصود کی مدعیت میں مقدمہ -353 186 224- -225- 148 اور 149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں