کمالیہ(نامہ نگار)پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی و بوگس کال کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی اظہر مبین نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم مجید نے پولیس ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دی کہ وہ اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتا ہے جبکہ سنی مسلک کے افرادنے اس پر حملہ کیا جبکہ موقع پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس پر پولیس نے ملزم اظہر مبین کیخلاف تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔




