جڑانوالہ(نامہ نگار) کھرڑیانوالہ کے رہائشی ثاقب علی کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس یونیفا ر م میں تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جانیکا معاملہ سامنے آنے پر پولیس یونیفارم کے غیر مجاز استعمال نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں مبینہ طور پر پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کو حراساں کرنے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس یونیفارم کے غیر مجاز استعمال نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم کا مبینہ طور پر غیر مجاز استعمال نہ صرف عوام میں غلط تاثر پیدا کر سکتا ہے بلکہ اسکے ذریعے شہریوں کو مبینہ طور پر حراساں کرنے یا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کا راستہ بھی ہموار ہو سکتا ہے سی پی او فیصل آباد کی جانب سے ٹاٹ مافیا اور غیر متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کے واضح احکاماتِ کے باوجود اگر کوئی پرائیویٹ شخص پولیس یونیفارم استعمال کر رہا ہے تو اس معاملے کی تحقیقات ضروری ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی حقیقت پولیس یونیفارم کے استعمال اور اسکے ممکنہ مقصد کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔




