پولیو ٹیم پر تشدد اور پولیس مزاحمت پر 5ملزمان گرفتار

لاہور(بیورو چیف)لاہور کے علاقہ لٹن روڈ پر پولیوٹیم پرتشدد اور پولیس سے مزاحمت کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیوٹیم کو قطرے پلانے سے روکنے، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شکایت موصول ہوئی،15کال موصول ہوتے ہی لٹن روڈ پولیس فوری موقع پرپہنچی، ملزمان نے موقع پر جانیوالے پولیس اہلکاروں سے بھی مزاحمت کی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محبوس پولیو ورکر کو بازیاب کروا لیا، واقعہ کامقدمہ تھانہ لٹن روڈمیں دفعات342، 186، 353، 148، 149 اور506Bکے تحت درج کر لیا گیا، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی اور فرائض میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں