اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئیں، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں 26روپے 77پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، اگر پیٹرول پر لیوی ٹیکس اور ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن نہ بڑھایا جاتا تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 18اپریل کے بعد ایک ہفتے میں 3روپے 44پیسے اور اسی دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 14پیسے فی لیٹر کم ہوئی مگر حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتیں 26روپے 77پیسے فی لیٹر بڑھا دیں۔




