پٹرولیم لیوی کی مد میں12 کھرب سے زیادہ کی وصولی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے گزشتہ 9 ماہ کے دوران صارفین سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 12کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق صارفین سے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 12کھرب 5 ارب 18کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی صارفین سے 35ارب روپے کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں