فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کوعوام کیلئے ریلیف کی بجائے تکلیف اورانہیں زندہ درگور کر نے کے مترادف قراردیا ہے۔ جمہوری حکومت میں عوام کیساتھ ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا غریب عوام میں قوت خریدنہیں رہے گی ۔ پبلک ٹرانسپور ٹ کرایو ں میں اضافہ ہو گاجس سے روزانہ سفر کرنیوالے مسافروں اور طلبا کے بجٹ پر براہِ راست بوجھ پڑیگا ۔ اشیاِ خوردونو ش ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے کے سبب سبزیوں، پھلوں اور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ردِعمل میں ان کاکہناتھاکہ تجارت اور کاروبار پر اثرات صنعتکار اور تاجر پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمدا ت کی بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کم ہونیکا خدشہ ہے۔




