پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی نالائقیو ں اور ناکامیوں کا بدلہ عوام سے نا لیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی تباہ وبربا د ہوجائیگی۔عوام کو ریلیف دینے کی بات آئے تو ”صفرپیسہ” اور اگر کسی چیزکاریٹ برھانا ہو تو ”منہ زور اضافہ” افسوس صد افسوس ایسی حکمرانی پر جنگ زدہ ملک ایران میں پیٹرول 30-40 روپے اور پاکستان میں چارسو سولہ روپے سے بھی اوپر! یہ فرق کسی معاشی فارمولے کا نہیں بلکہ ہماری مجبوری اور آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ:ہم اپنی ضرورت کا تیل ڈالر میں خریدتے ہیں، اور روپیہ کوڑیوں کے بھا ئوبک رہا ہے۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور بھاری ٹیکسز نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں