فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عالمی مار کیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت پاکستان کا کمی نہ کرناعوام کوثمرات سے محروم رکھنے کے مترادف ہے-انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے اور جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کاوقاربلند ہوا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے جوکردار اداکیاہے اسے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ اب پاکستان کے لئے ایران سے گیس اورتیل کی خریداری میں کوئی مشکل نہیں توقع ہے کہ پاکستان انرجی کرائسسز سے نکل جائے گا۔-انہون نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی ہوچکی ہے حکومت پاکستان کوچاہئے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے مہنگاپٹرول ہونے کی وجہ سے روزمرہ کی تمام اشیا مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔




