پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2روپے 71پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 14 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں