پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) غریب کے چولہے والے مٹی کا تیل 6 روپے اضافے سے 242 روپے لٹر ہو گیا ہے۔ جہازوں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول 6 روپے اضافے سے 237 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں چند گھنٹوں کیلئے 6 ڈالر اضافے کو جواز بنا کر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے لٹر اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو عوام سے مذاق کرتے ہوئے تقریباً دو روپے کمی کی تھی، 120 ڈالر فی بیرل سے 72 ڈالر بیرول ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی اسے پٹرول سے آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے مہنگائی اور کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ پٹرول اب 310 روپے 71 پیسے لٹر اور ڈیزل 323 روپے 30 پیسے ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں