لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرول سبسڈی سکیم کے تحت ابتک 32کروڑ کی سبسڈی بائیکرز کو دیدی گئی۔6اپریل سے لے کر ابتک ریکارڈ 1لاکھ5ہزار سے زائد بائیکرز نے 29سو روپے سہولت سے استفادہ حاصل کیا، سبسڈی کے بعد موٹرسائیکل ٹرانسفر میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا ، 85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیرچٹھہ کے مطابق اوسطا روزانہ 3ہزار سے بڑھ کر8ہزار کے قریب شہری موٹرسائیکل ٹرانسفر کروارہے ہیں،85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے،ٹوکن ٹیکس،روٹ پرمٹ سمیت دیگر کوائف مکمل رکھنے والے کمرشل گاڑی مالکان کاڈیٹا سبسڈی کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوایا ہے۔ عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ مریم کو بتائیں ایپ میں رجسٹریشن کروانیوالے بائیکرز ایکسائز سے تصدیق کے بعد2000ہزار سبسڈی وصول کررہے ہیں،شہری5مئی تک موٹرسائیکل کی ٹرا نسفر پر دی گئی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ عمرشیر چٹھہ کا مزید کہنا تھا کہ متوقع طور پر 70کروڑ سے زائد کی سبسڈی بائیک ٹرانسفر شہری حاصل کریں گے۔




