فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے چھوٹے طبقے کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں2اور3ہزارروپے کے ریلیف کواحساس قراردیا تاہم روز مرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کی اپیل کی ہے-ان کا کہا تھامیا ں نوازشریف نے مہنگائی اور بالخصو ص غریب عوام کی مشکلات پر تشویش کااظہارکیاجس پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے 2اور 3ہزار روپے کاماہانہ ریلیف فراہم کرنے کافیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی درست سوچ ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مشکلات میں کمی ہونی چاہیے۔ مہنگائی کے اس دور میں وفاق اور پنجاب حکومت کی ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے کہ غریب طبقے کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ریلیف کے اقدامات تیز کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیے بغیر عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں انہیں امیدہے کہ وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب ل انتظامی سطح پر سخت فیصلے کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔




