اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پٹرول پر فی لٹر لیوی میں 9روپے 64پیسے اضافہ کردیا، پٹرول پر فی لٹر پٹرولیم لیوی بڑھاکر 80روپے کردی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک بار پھر 80روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 70روپے 36پیسے فی لیٹر تھی۔ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لٹر پٹرولیم لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اس اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہیجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔




