ساہیوال ( بیورو چیف) پیٹرول پمپوں پر پیمانے میں ہیر پھیر کا انکشاف، شہریوں سے دھوکہ ساہیوال شہر اور مضافاتی علاقوں میں پیٹرو ل پمپوں پر پیمانے میں ہیر پھیر کی شکایات عام ہو گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیسے پورے لیے جاتے ہیں لیکن پیٹرول کم دیا جاتا ہیمتاثرہ شہریو ں کے مطابق کئی پمپوں پر مشین کا پیمانہ درست نہیں ہے جسکی وجہ سے1000 روپے کا پیٹرول ڈلوانے پر بھی گاڑی/بائیک میں مطلوبہ مقدار نہیں آتی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور محکمہ لیبر سول ڈیفنس سے فوری چھاپے مارنے اور ناجائز منافع کمانے والے پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہیشہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہے، دوسری طرف پیٹرول میں ڈنڈی مار کر غریب کا حق مارا جا رہا ہے.




