لاہور (بیوروچیف) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے درد سے بچائو کے لیے ہلکی ورزش ضروری ہے۔ماہرین صحت کے مطابق جسم کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرنے، متوازن غذا کا استعمال کرنے اور جسمانی مشقت سے قبل وارم اپ کر کے پٹھوں کے درد سے بچا جا سکتا ہے۔پٹھوں کے درد سے بچائو کے لیے ہلکی ورزش نہایت ضروری ہے، جسمانی سرگرمی کو معمول کا حصہ بنانے سے پٹھے مضبوط اور لچک دار رہتے ہیں، جس سے درد اور کھچا کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جسم کو پانی کی مناسب مقدار فراہم کرنا بھی انتہائی اہم ہے کیوں کہ پانی کی کمی سے جسم میں تھکن اور پٹھوں میں کھنچا پیدا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ متوازن غذا کا استعمال، جس میں پروٹین، وٹامنز اور معدنیات شامل ہوں، پٹھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی جسمانی مشقت یا ورزش سے پہلے مناسب وارم اپ اور ہلکی اسٹریچنگ کی جائے تاکہ پٹھے اچانک دبائو سے محفوظ رہیں۔مزید یہ کہ ورزش کے بعد کول ڈان کرنا بھی فائدہ مند ہوتا ہے، جس سے جسم آہستہ آہستہ معمول کی حالت میں آتا ہے اور درد کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ روزمرہ زندگی میں زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے یا کھڑے رہنے سے بھی گریز کرنا چاہیے، کیوں کہ یہ عادتیں پٹھوں کے درد کو بڑھا سکتی ہیں۔




