واشنگٹن (سپورٹس نیوز)پیرس سینٹ جرمین بائرن میونخ کی ٹیمیں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پیرس سینٹ جرمین نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں حریف امریکی فٹ بال کلب کی ٹیم انٹرمیامی کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ بائرن میونخ نے پری کوارٹر فائنل میچ میں حریف برازیلین فٹبال کلب کی ٹیم فلیمنگوکوپچھاڑ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔




