لاہور (بیوروچیف) مہینے بھر کی سخت محنت کے بعد جب بینک اکانٹ میں تنخواہ آنے کا میسج ملتا ہے تو خوشی اور خود اعتمادی کا احساس ہونا ایک قدرتی بات ہے. اس موقع پر خریداری کرنے، باہر سے کھانا منگوانے، گھومنے پھرنے یا اپنی پسندیدہ اشیا خریدنے کا دل چاہتا ہے۔ لیکن اس رقم کو فوری طور پر اڑا دینے کے بجائے کچھ ایسی مالیاتی عادات کو اپنانا ضروری ہے جو ہر ملازمت پیشہ خاتون کو معاشی طور پر مستحکم بنا سکتی ہیں۔مالی استحکام زیادہ کمانے سے نہیں بلکہ موجودہ آمدنی میں بہتر فیصلے کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔




