اسلام آباد (بیوروچیف) حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں حکومت کیساتھ تعاون کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسکے ارکان حکومتی بنچوں پر ہی بیٹھیں گے تاہم اس کا 74 ارکان پر مشتمل پارلیمانی گروپ پارلیمانی امور، قانون سازی، کورم اور متعلقہ کارروائیوں میں حکومتی معاون کے اپنے کردار سے آئندہ فیصلے تک دستکش رہے گا۔




