کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کی سیکرٹری اطلاعات عمامہ عظیم شیخ کی نائب صدر رانا اسرار احمد خاں سے ملاقات، تنظیمی امور پر مشاورت پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژ ن کی سیکرٹری اطلاعات امامہ عظیم شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے نائب صدر رانا اسرار احمد خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم، تنظیم کو مزید فعال بنانے اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو نچلی سطح تک مزید مضبوط اور منظم بنانے کے لیے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا اور پارٹی کے پیغام کو عام عوام تک مثر انداز میں پہنچانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائیگی۔




