فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبہ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم الشان کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ماضی کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے ساحلوں سے لیکر قراقرم کے پہاڑوں تک آج بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی انتھک کوششوں کے سبب آج گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت کے طور سامنے آئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں صدر رانا نعیم دستگیر خاں کی زیر قیادت صوبہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عظیم الشان کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سنئیر نائب صدر سنٹرل پنجاب رانا فاروق سعید خاں ۔ نائب صدر سنٹرل پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ ۔ سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں . جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن رانا بلال فاروق سعید خاں سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ۔ ٹکٹ ہولڈرز چوہدری عمر دراز آزاد ۔ چوہدری عباس گجر ۔ چوہدری بشارت رندھاوا ۔ میاں ریاض الحق ۔چوہدری صادق جٹ ۔ ندیم غفاری ۔ سٹی صدر شعبہ خواتین محترمہ شازیہ حسین ۔ نائب صدر ڈویژن آفس سیکرٹری شیخ یاسین ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ آفس سیکرٹری شیخ یاسین ۔ ڈپٹی سیکرٹری حاجی صغیر اعوان ۔ نائب صدور بائو افضل ۔ محمد عتیق قریشی ۔ دلاور عباس خاں ۔ ملک سلیم ناز نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی کو مقدم خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے چین کے ساتھ مل کر شاہراہِ قراقرم کی تعمیر کے منصوبہ کا آغاز کیا تو اس کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کے سفر کا بھی آغاز ہوا ۔ بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنا دیا ۔ چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ شروع کرنا صدر آصف علی زرداری کا فقید المثال کارنامہ ہے کہ جس کی بدولت اس خطہ میں مزید تعمیر و ترقی کے امکانات روشن ہوئے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر میاں انتظار حسین ۔انقلابی شاعر سعید سعیدا ۔ چوہدری سلطان ۔ محمد اکرم چوہان ۔ لیاقت رحمانی ۔ کاکا برف والا ۔ رانا سیف خاں۔ اسماعیل منہاس ۔ شاہد پہلوان ۔ عبد القادر ۔ لطیف سیوترا ۔ گلزار بھولی ۔ ملک جمیل جیلا ۔ رانا مزمل حسین ۔ رانا گلزار احمد ۔ محترمہ ربانہ چوہدری ۔ حمید ڈھلوں ۔ ملک محمد خاں ستیانہ ۔ رانا عابد ۔ سردار عمران ۔ چاچا امین مینو ۔ لطیف سیوترا ۔ شیراز بٹ ۔ یونس جٹ ۔ بابا بوٹا ۔ ملک محمد خاں ستیانہ ۔ تنویر سراجوی ۔ اور حکیم محمود الحسن بھی تقریب میں موجود تھے ۔




