لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 ٹیموں کی نیلامی کیلیے ٹیکنیکل ایویلیویشن مکمل کرلی۔پی سی بی کو دنیا بھر سے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلیے 12 موصول ہوئیں، کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا ہے۔تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی۔




