فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سب سے بڑے امتحان پی ایم ایس فیز ٹو کے تحریری امتحانات فیصل آباد میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیرانتظام جاری چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کا فیصل آباد کے امتحانی مراکز کا سرپرائز دورہ’ ممبر پی پی ایس سی نجم وحید کا سرگودھا جبکہ ممبر محمد صدیق شیخ کا فیصل آباد میں امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژن میں پی ایم ایس فیز ٹو کے تحریری امتحانات جاری۔ تحریری امتحان میں 8800 سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی پی ایس سی نے فیصل آباد میں امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی پی ایس سی کا سیکیورٹی اور موبائل فون سگنل جیمرز کا معائنہ۔ چیئرمین پی پی ایس سی کی امتحان دینے والے امیدواروں سے گفتگو، انتظامات کے حوالے سے دریافت۔ امیدواروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت۔ ممبر محمد صدیق شیخ کا فیصل آباد میں امتحانی مراکز کا دورہ اور انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ ریجنل انچارج سرگودھا حبیب الرحمن اور ریجنل انچارج فیصل آباد محمد عاصم شیخ کی ممبران کو بریفنگ، پی ایم ایس فیز ٹو کے تحریری امتحانات 11 مئی تک جاری رہیں گے۔ چار روزہ امتحانی سلسلہ میں پولیٹیکل سائنس، پنجابی، سوشل ورک اور دیگر آپشنل مضامین کے امتحانات جاری، فیز ٹو میں کامیاب امیدواروں کو سائیکولوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا۔ سائیکولوجیکل اسیسمنٹ کے بعد امیدواروں کا حتمی انٹرویو لیا جائے گا۔




