نوشہرہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پیر پیائی نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت میاں گل رخ علی شاہ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ میاں گل رخ علی شاہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو نوشہرہ کی مقامی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، ان کا تعلق ایک معروف سیاسی و سماجی خاندان سے ہے، وہ خان بہادر شہزاد میر خان کی پرنواسی، میاں مخافظ شاہ کی پرپوتی اور میاں اصغر علی شاہ کی صاحبزادی ہیں، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے میاں گل رخ علی شاہ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔




