پے آرڈرز کی ترسیل کیلئے ضلع فیصل آباد میں468ٹیمیں تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی جانب سے رمضان نگہبان پیکج کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر پے آرڈرز کی حقداروں تک شفاف طریقہ سے ترسیل کیلئے خود فیلڈ میں نکل پڑے۔انہوں نے مرضی پورہ،جی ایم آباد کے دورہ کے دوران فیلڈ ٹیموں سے پے آرڈرز ترسیل کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور رجسٹرڈ افراد سے بھی اس بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز گھر گھر پہنچائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 468 ٹیمیں گھروں تک پہنچانے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ موصول پے آرڈرز کو اسی دن مستحق گھرانے تک پہنچایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اہل مستحق شہری کسی ٹیم ممبر کو پے آرڈر ترسیل کی مد میں کوئی رقم نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 16ہزار786،افراد تک رمضان نگہبان پیکج کے چیک پہنچا دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں