چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنیوالے قانون کی گرفت میں آگئے

ساہیوال(بیورو چیف)دوکاندار محنت کشوں کے گھروں میں داخل ہو کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال، عصمت دری فائرنگ10 افراد شدید زخمی، مقدمات درج 8گرفتارسر کی بازار میں طارق سعید دوکاندار کے گھر نعیم، رمضان، تنویر اللہ رکھا، نوید چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی داخل ہو گئے اور دوکاندار کے بیٹے وقاص کو شدید تشدد کانشانہ بنایا ماں چھڑانے آئی تو ملزموں نے تشدد کر کے اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور گھسیٹتے رہے اور زخمی کر دیا۔چک 9 گیارہ ایل میں محمد امتیاز کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے سلیم کلیم، بشیر جوئیہ زبردستی گھر میں گھس گئے اسکی بیوی رخسانہ اور بچوں پر تشد کیا خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا کپڑے پھاڑ ڈالے فریقین میں لین دین کا معاملہ تھا۔ اڈہ داد فتیانہ محمد ابراہیم اور اس کا خاندان گھر پر تھا کہ اسماعیل، اسحاق، جمیل محمد حسن، اسلم، امین خانہ بدوش تین نامعلوم ملزموں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے بہو ساجدہ کو بالوں سے پکڑا کر گھسیٹا بھتیجے محمد یونس اور ابراہیم کو شد ید زخمی کر کے فرار ہو گئے۔چک 120 سات ڈی آر ریلوے کالونی میں ایک خاتون سونیا کے گھر عد بد حسین، عابد امداد، امدادشریف کا کی اور دو نا معلوم ملزم زبردستی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور خاتون سونیا کے دیور عابد حسین، ساس کا کی نے تشدد کیا جب سونیا کے بھائی اللہ دتہ، بہن صفیہ اور بھانجا کاشف مدد کے لیے آئے تو ملزموں نے موٹر سائیکلو سواروں پر فائرنگ کر دی اور خواتین کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں